22 اکتوبر 2011 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کے لب لہجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان پر امریکی حملے کی صورت میں ہم پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کے لب لہجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان پر امریکی حملے کی صورت میں ہم پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں افغانستان کے صدر حامد کرزائی نےکہا کہ اگر پاکستان پر کوئی دوسرا ملک بھی حملہ کرے تب بھی افغانستان پاکستان کا ساتھ دےگا کرزائی نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مہمان نوازی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

...........

/169